WORLD NEWS

پاکستان نیشنل کائونسل آف دی آرٹس کے ریز اہتمام سمبارہ آرٹ گیلری نیشنل میوزیم کراچی میں

FacebookWhatsAppTelegramLinkedInXPrintCopy LinkGoogle TranslateGmailThreadsShare

پاکستان نیشنل کائونسل آف دی آرٹس کے ریز اہتمام سمبارہ آرٹ گیلری نیشنل میوزیم کراچی میں

پیر مورخہ 10 اپریل 2023ء کو پاکستان کے معروف مجسمہ ساز، خطاط جناب منصور زبیری صاحب کیوریشن میں بعنوان (الف )خطاطی کی نمائش کا افتتاح ہوا، اس نمائش کا افتتاح پی این سی اے کے ڈاریکٹر جرنل کے بدست ہوا۔ جس میں سینیئر اور جونیئررز کے فن خطاطی کے بہترین فن پارے گیلری میں نمائش کے لئے رکھے گئے ۔
جن میں نمایاں حیثیت کے حامل فن پارے جناب منصور زبیری ، کنیز فاطمہ انالحق ، ثنا کاشف،آفتاب ظفر ،سیدہ سعدیہ اصفر ،طارق ٹونکی ،وردہ روشیل ،ماہا چوہدری ، فائزہ خالد،سدرہ ستار ، شہزاد زار ، فائزہ زریں،یوسف شیخ ،حسن باقر،صدف یاسر ،شاہینہ ناز ،عنیقہ فاطمہ،نمایاں نام تھے ۔
اسلامی فنِ خطاطی کے خوب صورت فن پارے آرٹ لورز کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے ۔
نمائش میں تقریباً سبھی فن پارے اپنی مثال آپ اور فنکاروں کی محنت اور فن کا منہ بولتا ثبوت تھے ۔ مگر اس نمائش میں منصور زبیری کے فن پاروں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر کیا وہ انالحق صاحبہ کی خطاطی کافن پارہ ” ماشاءاللہ” تھا ۔ اسی طرح کنیز فاطمہ کا ” الف ” اور ثناء کاشف صاحبہ کے تینوں فن پارے قابلِ تحسین اور قابلِ داد تھے ۔ جبک
منصور زبیری ، کنیز فاطمہ ، انالحق ، ثناء کاشف ،وردہ روشیل ،طارق ٹونکی مسعود اختر اور
نوجوان خطاط محترمہ انالحق ، ثناء کاشف اور وردہ, سعید منگی ، زاہر شاہ ،روشیل کے فن پاروں نے بہت متاثر کیا ۔ جبکہ محترمہ کنیز فاطمہ کے فن پارے بھی نہایت پر کشش اور جاذبیت لیئے ہوئے تھے ۔
آرٹ گیلری سے متصل ہال میں جملہ آرٹسٹ یعنی کیلی گرافرز (خطاط) میں اسناد تقسیم کیں گئیں اور بعض کی نمایاں خدمات پر شیلڈز بھی پیش کیں گئیں ۔
ایک عمدہ تقریب اور کیلی گرافرز کے فن کو متعارف کرانے اور آرٹ لورز کے ذوق کی تسکین کا باعث ثابت ہوئی ۔
رپورٹ
عمران سومرو
وجوئل آرٹسٹ ۔
پاکستان

FacebookWhatsAppTelegramLinkedInXPrintCopy LinkGoogle TranslateGmailThreadsShare

About the author

THE INTERNAL NEWS

Add Comment

Click here to post a comment

error: Content is protected !!