WORLD NEWS

Karachi’s Dream Art Gallery hosted a mega exhibition “Sub Rang”

FacebookWhatsAppTelegramLinkedInXPrintCopy LinkGoogle TranslateGmailThreadsShare

کراچی پاکستان۔۔
کراچی کی ڈریم آرٹ گیلری میں 19 مئی کو (سب رنگ) کے نام سے ایک میگا نمائش کا انعقاد ہوا جسے بندہ علی، سدرہ ستار، شھزاد علی اور راشدہ بھنبھرو نے مشترکہ طو منتظمین تھے۔
نمائش کا افتتاح حکومت سند کے وزارت تعلیم کے سیکریٹری اکبر لغاری اور ڈیپٹی سیکریٹری صحت عبدلحفیظ مہیسر نے کیا،
نمائش میں ملک بھر سے 30 سے زائد جونیر اور سینئرز آرٹسٹوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے خطے ، ثقافتی ، تھذیبی رنگوں کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے نمائندگی کی ، جوکہ گیلری میں آنے والے وزیٹرز کےلیئے خاص دلچسپی کا سبب رہیں۔۔ اس میگا نمائش کا مقصد جونیئر آرٹسٹوں کو سینئرز کے ساتھ روشناس کرانا اور انکو پلیٹ فارم مہیا کر کے مستقبل میں آرٹ مارکیٹ میں راہیں ہموار کرنا تھا ، نمائش میں پیش کیا ہوا ہر کام ایک دوسرے سے منفرد اور قابل تعریف تھا اور اپنی اپنی ایک الگ کہانی پیش کر رہا تھ ان میں شامل کچھ کام کے بارے میں بات کی جاۓ تو فرھین کنول جوکہ غروب آفتاب کے مدہم اندھرے کی خوبصورتی میں مختلف کہانیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہیں۔۔
راشدہ بھنبھرو نے چائے پینے کی روایتی انداز اور تاثرات کو کمال کے ساتھ پیش کیا ہوا تھا۔۔
جبران اعجاز کی پینٹنگ
انسان کی بقا کی جدوجہد کو ظاہر کرتی ہیں جس میں مختلف رنگوں کا استعمال پینٹنگ میں گہرا تاثر پیش کرتی ہیں جس سے انسان اور گدھ الگ الگ ہوتے ہیں۔ زیادہ غیر جانبدار پس منظر کا رنگ پینٹنگ کی توجہ کو اور بھی واضح کر رہی ہوتی ہیں پینٹنگ انسانی کمزوری اور زندگی میں درپیش مشکلات کے موضوع پر بات کرتی نظر آرہی تھی، سینیئر آرٹسٹون میں شاھین مصور ، فرخ شیر ، روبینہ ضیاء ، علی رضا، مصود اختر کی پینٹنگس ماسٹر پیس تھی، سدرہ ستار ، فصیہ فاروق, مریم معاز، موسہ سنانی ، ملک طارق اور عدنان کا کام قابل تعریف رہا۔
عمران سومرو

FacebookWhatsAppTelegramLinkedInXPrintCopy LinkGoogle TranslateGmailThreadsShare

About the author

THE INTERNAL NEWS

Add Comment

Click here to post a comment

error: Content is protected !!